ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاتھرس معاملہ: متاثرہ کا نام ظاہر کرنے پر امت مالویہ، سورا بھاسکر، دگوجے سنگھ کو نوٹس

ہاتھرس معاملہ: متاثرہ کا نام ظاہر کرنے پر امت مالویہ، سورا بھاسکر، دگوجے سنگھ کو نوٹس

Wed, 07 Oct 2020 13:45:31    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں زیادتی اور قتل کا نشانہ بننے والی دلت لڑکی کے نام کو مبینہ طور پر ظاہر کرنے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ، بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر اور کانگریس کے رہنما دگوجے سنگھ کو نوٹس جاری کیا۔

این سی ڈبلیو کی طرف سے منگل کے روز جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے، "این سی ڈبلیو نے امت مالویہ اور دگوجے سنگھ کے ساتھ ہی سورا بھاسکر کو نوٹس بھیجا ہے اور ان سے ہاتھرس متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ مستقبل میں ایسی پوسٹس کو فوری طور پر ہٹانے اور ان کے اشتراک نہ کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔‘‘

این سی ڈبلیو نے کہا ہے کہ عصمت دری کی شکار ہونے والی متاثرہ کے نام کا انکشاف کرنا سپریم کورٹ کے حکم کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 228 اے (2) کی خلاف ورزی ہے اور متاثرہ کی شناخت میڈیا میں شائع کسی بھی مواد کے ذریعہ نہیں کی جانی چاہیے۔


Share: